وفاقی حکومت کی پمز کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کی تیاری

0 19

ذرائع کے مطابق حکومت نے پہلے مرحلے میں شعبہ لیب اور ریڈیالوجی کو پبلک پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسرے مرحلے میں باقی شعبہ جات بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں دیئےجائیں گے اور تیسرے مرحلے میں پمز کی اراضی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایاکہ وزیر اعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار نے پمز انتظامیہ کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔

ڈاکٹر ملک مختار احمد کا کہنا ہے کہ پمز کے کسی بھی شعبے کو پرائیویٹا ئز نہیں کیا جا رہا، نہ ہی کسی بھی رہائشی کالونی میں ٹاور بنائے جا رہے ہیں۔

پمز وزارت صحت کے زیر انتظام ہی کام کرتا رہے گا، ریڈیالوجی کے شعبے میں سی ٹی اسکین، ایم آر آئی کے ٹیسٹ پبلک پرائیویٹ کرنے کی تجویز زیر غور ہے تاہم ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.