عراقی استقامتی تحریک کا صیہونی ٹھکانے پر حملہ
رپورٹ کے مطابق عراقی کی تحریک اسلامی استقامت نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں جمعرات کی صبح یہ ڈرون حملہ اشدود میں اہم صیہونی فوجی ہدف پر کیا گیا جبکہ اس طرح کے حملے فلسطینیوں کی حمایت میں اور غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوج کے حملوں کے جواب میں انجام پا رہے ہیں۔
عراق کی تحریک اسلامی استقامت نے اس سے قبل بارہا اعلان کیا ہے کہ غزہ پر جب تک صیہونی جارحیت جاری ہے صیہونی فوجی ٹھکانوں پر عراق کی اسلامی استقامت کے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔عراق کی استقامتی تحریک آئےدن صیہونی ٹھکانوں کو نشانہ بنارہی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس کے یہ حملے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں کئے جارہے ہيں