روس کے یوکرین پر حملہ کے بعد یورپ کے فوجی اخراجات میں ریکارڈ اضافہ
یورپ کے فوجی اخراجات دنیا کے مجموعی گھریلو پیداوار کا 2.2 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے
لندن (شوریٰ نیوز)روس کے یوکرین پر حملہ کے بعد یورپ کے فوجی اخراجات میں ریکارڈ اضافہ تفصیلات کے مطابق اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ یورپ کے فوجی اخراجات میں 2022ء میں ریکارڈ رفتار سے اضافہ ہوا ہے۔تحقیق کے مطابق سرد جنگ کے بعد یورپ کے فوجی اخراجات میں اتنا اضافہ پہلے نہیں دیکھا گیا، یورپ کے فوجی اخراجات 2.24 ٹریلین ڈالرز تک پہنچ گئے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یورپ کے فوجی اخراجات دنیا کے مجموعی گھریلو پیداوار کا 2.2 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔