شعیب ملک نے ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی تردید کردی

ثانیہ اور میں مصروفیات کی وجہ سے اکثر ایک ساتھ نہیں ہوتے،شعیب ملک

0 73

لاہور(شوریٰ نیوز) پاکستان کرکٹ کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔شعیب ملک نے ایک نجی ٹی وی کو دیئے انٹرویو میں ثانیہ مرزا کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق گردش کرنے والی علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی۔ثانیہ سے علیحدگی سے متعلق افواہوں پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ثانیہ اور میں دو الگ ممالک سے تعلق رکھتے ہیں اور مصروفیات کی وجہ سے اکثر ایک ساتھ نہیں ہوتے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.