بابر اعظم نے عید پُرانے محلہ داروں کے ہمراہ گزاری

0 80

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)بابر اعظم نے عید پُرانے محلہ داروں کے ہمراہ گزاری تفصیلات کے مطابققومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم عید الفطر منانے کے لیے اپنے پرانے محلے پہنچے جہاں انہیں دیکھ کر پڑوسیوں نے خوشی کا اظہار کیا اور کرکٹ چیمپئن کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔بابر اعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ وقت میرے سر پر سے تیزی سے گزر رہا ہے، اس بال پر مجھے اپنے بچپن کے محلے جاکر عید منانے کا موقع ملا۔انہوں نے لکھا کہ اس محلے سے میری بہت ساری یادیں وابستہ ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کپتان نے سب کو عید کی مبارک باد بھی دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.