آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی نجف اشرف میں نماز عید پڑھائیں گے
امام علی علیہ السلام کے جوار میں نماز عیدکی ادائیگی کیلئےلاکھوں فرزندان اسلام شریک ہونگے
نجف اشرف(شوریٰ نیوز) مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی کے دفتر کے مطابق کل بروز ہفتہ 22اپریل کو عید الفطر منائی جائیگی، آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف امام علی علیہ السلام کے جوار میںہر سال کی طرح نماز عید پڑھائیں گے جس میں لاکھوں فرزندان اسلام شریک ہونگے ۔آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی تمام شرکائے نماز عیدسے ملاقات بھی کرینگے۔