صیہونی کابینہ میں شدید اختلافات

0 192

صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل بارہ نے دعوی کیا ہے کہ صیہونی کابینہ میں لیکوڈ پارٹی کے وزرا نے قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں تحریک حماس کے ساتھ سمجھوتے کے بارے میں نرمی کے لئے ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔

صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل بارہ نے دعوی کیا ہے کہ لیکوڈ پارٹی کے وزرا نے قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں حماس کے ساتھ نرمی برتے جانے کا اظہار کابینہ کے اجلاس میں کیا۔

مقبوضہ فلسطین کی صیہونی کابینہ میں وزیر جنگ گالانت اور وزیراعظم نیتن یاہو کو چھوڑ کر سارے وزرا نے قیدیوں کے تبادلے سے متعلق حماس کے ساتھ سمجھوتہ کئے جانے کی حمایت کی ہے۔ جبکہ صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کابینہ میں اکثریت ان کے موقف کی حامی ہے۔

اس سے قبل موساد کے سربراہ ڈیوید بارنیا نے کہا تھا کہ مزید لچک اور نرمی برتے جانے کی صورت میں قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں تحریک حماس کے ساتھ سمجھوتہ طے پا سکتا ہے۔

صیہونی کان ٹی وی چینل نے بھی رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل کے خفیہ سراغ رسانی کے ادارے موساد کے سربراہ نے قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں مذاکرات کار وفد کو مزید اختیارات دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.