صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حزب اللہ لبنان کے حملے
حزب اللہ لبنان نے فلسطینیوں کی حمایت میں ایک بار پھر شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی ٹھکانے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ تحریک استقامت کے مجاہدین نے خربہ ماعر کے علاقے میں اس عمارت کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا جسے صیہونی فوجی اپنے لئے استعمال کرتے تھے۔ رامیم میں بھی حزب اللہ نے صیہونی فوجی ٹھکانے پر حملہ کیا۔
فلسطین کی تحریک استقامت کے طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی حزب اللہ لبنان نے فلسطینیوں کی حمایت اور غزہ میں تحریک استقامت پر دباؤ کم کرنے کی غرض سے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا ہے جس سے غاصب صیہونیوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
حزب اللہ کے ان حملوں میں کئی صیہونی فوجی اڈوں اور رویسات العلم صیہونی فوجی مرکز کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ جبکہ کریات شمونہ اور صیہونی حکومت کے الراہب فوجی اڈے کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ حزب اللہ لبنان کے تازہ حملے میں صیہونی فوجیوں کو خاصا نقصان پہنچا۔