ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کا فیصلہ کرلیا

0 57

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں علی خورشیدی کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

کنوینر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کراچی کی بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہارکیا گیا۔

اس موقع پر ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے شہر کو دانستہ ڈکیتوں کے سپرد کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے تحفظ کیلئے اقدامات نہ کئے تو ایوانوں میں اور سڑکوں پر احتجاج ہوگا۔

خیال رہے کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.