وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہےکہ پیرا ملٹری فورسز اور پولیس انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کررہی ہیں، ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔
دہشت گردی کے حالیہ حملوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ گوادر اور تربت کے حملوں میں ملوث دہشت گرد کہاں سے آئے، کس نے سہولت کاری کی؟ جیسے جیسے تحقیقات کے نتائج سامنے آئیں گے، عوام کے سامنے رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے فی الحال فوج کی ضرورت نہیں۔