پی ٹی آئی کی کورکمیٹی اجلاس میں ممبران کور کمیٹی نے لطیف کھوسہ کے بانی پی ٹی آئی کے کیسز میں پیش نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق کورکمیٹی اجلاس میں لطیف کھوسہ نے مؤقف اپنایا کہ قانونی امورپرہدایات لینے اڈیالہ گیا تھا، لطیف کھوسہ کے مؤقف پر کورکمیٹی ممبران نے کہا آپ کا مؤقف تسلی بخش اورآپ کے قد کے مطابق نہیں،کیس میں پیش ہونے کی بجائے اڈیالہ جانا تھا تو درخواست لکھ کرجاتے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی کورکمیٹی ممبران لطیف کھوسہ کے جواب سے مطمئن نہ ہوئے،کورکمیٹی نے وکلا قیادت اورلیگل ٹیموں کو مکمل تیاری کے ساتھ عدالتوں میں پیش ہونےکی ہدایت جاری کی۔