شام پر صیہونی حکومت کی جارحیت

0 99

خبری ذرائع نے جمعے کو ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ شام کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے شمالی صوبے حلب کے آسمان میں دشمن کے ہوائی حملے کا مقابلہ کیا ہے-

روس کی اسپوٹنیک نیوز ایجنسی نے حلب کے اطراف میں متعدد شدید دھماکے سنے جانے کی خبردی ہے۔ شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا سے بات کرتے ہوئے ایک فوجی عہدیدار نے اس بارے میں بتایا کہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات کو مقامی وقت کے مطابق ایک بج کر پینتالیس منٹ پر صیہونی دشمن کی جانب سے ہوائی حملہ کیا گیا جس کے ذریعے سے متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

اس ذریعے نے مزید کہا کہ صیہونی دشمن کے حملے کے ساتھ ہی، ادلب اور مغربی حلب کے اطراف میں موجود دہشت گرد گروہوں نے شہر حلب اور اس کے اطراف پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.