،خالد مقبولجعلی مردم شماری سے کراچی پر مسلط لوگوں کو متنبہ کرتا ہوں عید کے بعد اپنے تحفظ میں آزاد ہوں گے

0 37

یم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہےکہ کچھ لوگ جعلی حلقہ بندیوں، ووٹر لسٹ اور مردم شماری سے کراچی پر مسلط ہیں۔

ایم کیو ایم کے زیر اہتمام افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا جعلی طریقے سے کراچی پر مسلط لوگوں کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں عید کے بعد ایم کیو ایم اپنے تحفظ میں آزاد ہوگی۔

خالد مقبول صدیقی کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ کراچی میں چور اور سپاہی دونوں کا تعلق اس شہر سے نہیں ہے، سندھ حکومت اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول نہیں کرے گی تو پھر ایم کیو ایم خود اپنا تحفظ کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.