امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں فلسطین کے حامیوں نے امریکی صدر کی انتخابی مہم میں رکاوٹ پیدا کی اور جو بائیڈن کو تقریر کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کے شہر رالی میں امریکی صدر جو بائیڈن کو فلسطینی حامیوں کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جہاں فلسطین کے حامی مظاہرین نے غاصب صیہونی حکومت کے لئے امریکی حمایت پر احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے لگائے اور انھیں صیہونی جرائم میں شریک قرار دیا۔
گذشتہ سال سات اکتوبر سے جب سے غزہ کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے حملے شروع کئے ہیں امریکہ کی مختلف ریاستوں کے متعدد شہروں میں جو بائیڈن کے خلاف شدید نعرے لگتے رہے ہیں۔
صیہونی جارحیت پر خاموش رہنے اور امریکہ کی جانب سے صیہونی جارحیت کی حمایت کی بنا پر جو بائیڈن پر اس بات کا دباؤ پڑتا رہا ہے کہ صیہونی حکومت کے مقابلے ميں غزہ میں انسان ضروریات کو پورا کیا جائے۔