مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے پرکے پی میں سینیٹ انتخابات ملتوی کردینگے، الیکشن کمیشن

0 42

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر مخصوص نشستوں پر حلف نہیں لیا گیا تو کمیشن صوبے میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے پر مجبور ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات ملتوی کرانے سے متعلق جاری فیصلے میں لکھا ہےکہ ووٹ ڈالنےکے حق سے کسی ووٹر کو محروم نہیں کیا جاسکتا۔

الیکشن کمیشن کو واضح اختیار حاصل ہےکہ وہ درخواست گزاروں سے حلف لینےکے لیے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کرے، اسپیکر کے پی اسمبلی عدالتی احکامات پر عمل نہیں کرتے تو الیکشن کمیشن، الیکشن ایکٹ کے تحت مخصوص نشستوں پر حلف تک خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن ملتوی کرسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.