ہیلتھ ریفارمز پر اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر کے دیہی اور بنیادی مراکز صحت کی ری ویمپنگ کی منظوری دے دی اور اسپتالوں کی اپ گریڈیشن کیلئے 16 ارب روپے فوری جاری کرنے کا حکم بھی دیا۔
مریم نواز نے کہا کہ ہیلتھ سیکٹر میں بہتری اور اصلاحات اولین ترجیح ہے، فیلڈ اسپتال میں الٹراساؤنڈ، لیبارٹری ٹیسٹ، ادویات، ابتدائی طبی امداد اور زچہ و بچہ کے معائنے کی سہولیات موجود ہوں گی۔
32 فیلڈ اسپتال کا آغاز اگلے ماہ میں ہوگا،کلینک آن وہیلز میں ڈاکٹر، ایل ایچ وی اور ویکسینیٹر کا اسٹاف ہوگا، الٹراساؤنڈ بھی ہوگا، ہیپاٹائٹس، ٹی بی اور کارڈیک بیماریوں کے مریضوں کی ادویات گھروں میں فراہم کی جائیں گی۔