جنوبی لبنان میں صیہونی جارحیت، متعدد لبنانی شہید
جنوبی لبنان میں ایک میڈیکل سنٹر پر آج صبح صیہونی فوج کے فضائی حملے میں کم سے کم سات افراد شہید ہوگئے۔
المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے الہباریہ کالونی میں واقع لبنان کے اسلامیک میڈیکل سنٹر کو حملے کا نشانہ بنایا . اس رپورٹ کے مطابق اس حملے میں اب تک کم سے کم سات افراد شہید ہوگئے ہيں جبکہ ملبے کے نیچے دبے لوگوں کو نکالنے کی کوشش جاری ہے۔
یہ حملہ ایسی حالت میں انجام پایا ہے کہ میڈيا ذرائع نے منگل کو شمالی مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ لبنان کے میزائلی حملے میں کئی صیہونی فوجیوں کے زخمی ہونے کی خبردی تھی۔