دہلی کیپیٹلز کے غیر ملکی کھلاڑیوں کے بلے غائب

کئی کھلاڑیوں کی جانب سے سامان غائب ہونے کی شکایت کی گئی

0 53

ممبئی(شوریٰ نیوز) دہلی کیپیٹلز کے غیر ملکی کھلاڑیوں کے بلے اور دیگر سامان ایک شہر سے دوسرے شہر منتقلی کے دوران غائب ہو گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کیپیٹلز کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف 15 اپریل کو میچ کے بعد واپس دہلی پہنچی اور کھلاڑیوں کو ان کی کٹس واپس کی گئیں تو کئی کھلاڑیوں کی جانب سے سامان غائب ہونے کی شکایت کی گئی جس پر ٹیم انتظامیہ کی جانب سے حیرانی کا اظہار بھی کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کیپیٹلز نے کھلاڑیوں کے سامان کی منتقلی کے لیے ایک لوجسٹک کمپنی کو ہائر کیا تھا۔معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق دہلی کیپیٹلز کے جن کھلاڑیوں کے بلے اور کٹس غائب ہوئی ہیں ان میں کپتان ڈیوڈ وارنر، مچل مارش اور فل سالٹ بھی شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جو سامان غائب ہوا ان میں 16 بلے، جوتوں کے جوڑے، گلووز، تھائی پیڈز اور پیڈز شامل ہیں۔ غائب ہونے والے بلوں میں سے 3 ڈیوڈ وارنر کے، 2 مچل مارش کے، 3 فل سالٹ کے اور 5 یش دھل کے تھے۔دہلی کیپیٹلز کے حکام کا کہنا ہے کہ پہلی بار اس قسم کا واقعہ پیش آیا ہے، معاملہ لوجسٹک کمپنی کے سامنے اٹھایا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔خیال رہے کہ دہلی کیپیٹلز رواں آئی پی ایل سیزن میں اب تک کی واحد ٹیم ہے جو ایک بھی میچ نہیں جیت سکی ہے اور 5 میچز میں شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.