سگریٹ انڈسٹری سے 185 ارب روپے ٹیکس وصولی متوقع

پاکستان میں استعمال ہونے والے چھ میں سے ایک سگریٹ پیکٹ غیر قانونی ہو سکتا ہے،رپورٹ

0 102

اسلام آباد(شوریٰ نیوز) سگریٹ انڈسٹری سے 185 ارب روپے ٹیکس وصولی متوقع،تفصیلات کے مطابق سگریٹ بنانے والی کچھ کمپنیاں حکومت کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں کہ وہ اس شعبے پر ٹیکس کم کرے۔ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکس بڑھانے کے اپنے فیصلے پر قائم رہنا چاہیے۔ نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ زیادہ ٹیکس اور غیر قانونی سگریٹ کی فروخت کے درمیان ایک وجہ سے تعلق قائم کرنا غیر حقیقی ہے۔سول سوسائٹی کے ایک گروپ کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں صرف 15 فیصد سے بھی کم حصہ غیر قانونی سگریٹ کے استعمال میں جاتا ہے۔ پاکستان میں استعمال ہونے والے چھ میں سے ایک سگریٹ پیکٹ غیر قانونی ہو سکتا ہے۔یہ اعداد و شمار تمباکو کی صنعت کے ذریعے پھیلائے گئے اعداد و شمار سے بہت کم ہیں، نیٹ ورک نے یونیورسٹی آف کیپ ٹائون اور وزارت صحت پاکستان کی ایک تحقیق کا حوالہ دیا جس میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں استعمال کی جانے والی سگریٹوں میں سے صرف 13 فیصد غیر قانونی ہیں۔پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے مطابق تمباکو کی صنعت ملکی معیشت میں سالانہ 200 ارب روپے کا حصہ ڈالتی ہے۔ سگریٹ کی غیر قانونی تجارت، جس کی مالیت تقریباً 26 ارب روپے سالانہ ہے، ٹیکسوں کے ذریعے حکومت کو مطلوبہ آمدنی سے محروم کر دیتی ہے۔مارکیٹ میں موجود غیر قانونی سگریٹ بنیادی طور پر ملٹی نیشنل برانڈز کے ہوتے ہیں، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ملٹی نیشنل تمباکو کمپنیاں کسی نہ کسی طریقے سے اس غیر قانونی سرگرمی سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.