صیہونی حکومت کے انتہا پسند وزیر نے اعتراف کیا ہے کہ فوج، طویل جنگوں میں شامل ہونے کی صلاحیت نہیں رکھتی،صیہونی حکومت کے انتہا پسند وزیر امیخائی الیاہو نے امریکی ہتھیاروں پرصیہونی فوج کا انحصار ختم کرنے پر زور دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، صیہونی انتہا پسند وزیر امیخائی الیاہو نے امریکی ہتھیاروں پر صیہونی حکومت کی فوج کا انحصار کم کرنے پر زور دیا۔
نتن یاہو کی کابینہ میں ثقافتی ورثے کی وزارت کے عہدے پر فائز الیاہو نے امریکی ہتھیاروں پر اسرائیلی فوج کا انحصار ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
صیہونی فوج کو امریکہ کی حمایت کے بغیر طویل المدتی جنگوں کے لئے لڑنے کی صلاحیت حاصل کرنی چاہئے کیونکہ مستقبل میں امریکہ کے ساتھ ہمارا تصادم یقینی اور ناگزیر ہے۔
اس صیہونی وزیر نے جس نے طوفان الاقصی آپریشن کے شروعاتی دنوں میں غزہ پٹی پرصیہونی فوج کے جوہری حملے کا مطالبہ کیا تھا، کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمیں امریکہ کے ساتھ اپنے خصوصی تعلقات کی حفاظت کرنی چاہیے لیکن ہم اس صورت حال کو قبول نہیں کر سکتے کہ جب بھی ہمارے اور امریکہ کے درمیان کوئی اختلاف ہو گا تو وہ ہمیں ہتھیار بھیجنا اور اپنی بین الاقوامی حمایت بند کر دیں گے۔