وزیراعظم نے 2018ء انتخابات کو جُھرلو قرار دیدیا

پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ایک خوشحال پاکستان چھوڑاتھا، وزیراعظم کا تقریب سے خطاب

0 115

لاہور(شوریٰ نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے 2018ء کے انتخابات کو جھرلو قرار دیدیا تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 2018میں پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ایک خوشحال پاکستان چھوڑا جس کے بعد ایک جھرلو اور فراڈ الیکشن ہوا جس نے ملک کی ترقی کا سفر ختم کیا اور پاکستان کو بہت پیچھے دھکیل دیا جو ایک درد ناک داستان ہے ، پاکستان تحریک انصاف کو اقتدار میں لانے کیلئے انتخابی نتائج تبدیل کئے گئے ،سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف سے جو ٹوٹا پھوٹا معاہدہ کیا وہ ہمارے گلے پڑ گیا ہے اب ہم آئی ایم ایف سے جان چھڑانا بھی چاہیں تو نہیں چھڑا سکتے، شاہدرہ فلائی اوور کی تعمیر پنجاب حکومت کا منصوبہ ہے اور ہم میٹرو بس سروس کو کالا شاہ کاکو تک لے کر جائیں گے،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار ہمارے سابقہ دور حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کو نہ روکتے تو آج پنجاب کے ایسے حالات نہ ہوتے،عمران خان کے چار سالہ دور میں کرپشن کی انتہا ہو گئی ،پنجاب میں غریب عوام کیلئے مفت آٹا کی فراہمی شروع کی جس پر 65ارب روپے کی خطیر رقم خرچ ہوئی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں6رویہ امامیہ کالونی ریلوے کراسنگ فلائی اووراور ملٹی لیول شاہدرہ چوک فلائی اوور کے افتتاحی منصوبوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی ،وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین،وزیر اعظم کے خصوصی مشیر احد چیمہ، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان،سیکرٹری مواصلات کیپٹن (ر)محمد خرم آغا ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،کمشنر و ڈپٹی کمشنر لاہور اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.