پارلیمنٹ کو قانون سازی سے کوئی نہیں روک سکتا، قمرزمان کائرہ

آج یہ بینچ بناکر پارلیمان کے اختیار کو روکنے کی جو کوشش کی جارہی ہے وہ قبول نہیں

0 111

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو قانون سازی سے کوئی نہیں روک سکتاپارلیمان کو قانون سازی سے روکنے کا اختیار کسی نہیں دےسکتے،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بل ابھی بنا نہیں اور 8 رکنی بینچ بنا دیا گیا، تمام جماعتوں نے مطالبہ کیا کہ فل کورٹ بنایا جائے، عجلت میں درخواست دائر ہوئی اور بینچ بنادیا گیا۔وزیر قانون نے کہا کہ ہمیں ایک سپریم کورٹ چاہیے، ہم دو سپریم کورٹس کی بات نہیں کرتے، ادارے میں تقسیم کا تاثر روز بروز عیاں ہوتا جارہا ہے، ہم توقع کرتے ہیں آج بینچ تحلیل کردیا جائے گا۔اس موقع پر پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بل ابھی پارلیمنٹ کے پاس ہے اور سپریم کورٹ نے ٹیک اپ کرلیا، کیا آپ پارلیمنٹ کو اپنے اختیار سے روکنا چاہتے ہیں، ہم ساری جماعتوں نے پارلیمنٹ کے اختیار کے لیے جدوجہد کی ہے، آج یہ بینچ بناکر پارلیمان کے اختیار کو روکنے کی جو کوشش کی جارہی ہے وہ قبول نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.