عوام رمضان میں عبادت الہیہ پر توجہ دیں، شیخ ہادی حسین ناصری

0 194

نمائند ہ آیت اللہ العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) وسربراہ شوری علماء جعفریہ پاکستان علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک اطاعت خداوندی کا مہینہ ہے اسی مہینہ میں رحمت خدا اپنے عروج پر ہوتی ہے اس لیے لوگوں کو چاہیے کہ سیاسی تماشوں کو چھوڑ کر عبادت الہیہ پر توجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ماہ میں قرب الہی کے علاوہ دوسری کسی چیز کو اہمیت نہ دیں اور سیاستدانوںکو رمضان لوٹنے کی ہر گز اجازت نہ دیں اور اپنی تمام تر توجہ نماز،روزہ اور ذکرالہی پر دیں ۔

شیخ ہادی حسین ناصری نے کہاکہ روزہ انسان کو صبر سکھاتا ہے کہ انسان اس دوران بھوک اور پیاس برداشت کرتاہے اور اُسے انسانی ضروریات کی عدم دستیابی پر سختیوں کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے اس طرح انسان ان صعوبتوں کو برداشت کرنے پر قادر ہو جاتا ہے۔

ماہ مبارک رمضان انسان کو سختیوں اور دشواریوں سے نمٹنے کی طاقت و توانائی عطا کرتا ہے۔ فرائض کی ادائیگی کی راہ میں صبر و ضبط سے کام لینے کی مشق کرواتا ہے۔ تو اس عمومی مرحلے میں بھی اتنے سارے فوائد ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.