غزہ کی جنگ میں بہت سے کمانڈروں اور فوجیوں کو کھو دیا ہے، صیہونی کمانڈر کا اعتراف

0 127

صہیونی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف ہرٹزی ہالوی نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی جنگ میں حکومت نے بہت سے کمانڈروں اور فوجیوں کو کھو دیا ہے۔

ہرٹزی ہالوی نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ جنگ کی بھاری قیمت ادا کی ہے اور ہمارے بہت سے کمانڈر اور فوجی اس جنگ میں مارے جا چکے ہیں-

جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کے ساتھ ہی ہم نے اس جنگ کی بھاری قیمت ادا کی ہے اور بہت سے کمانڈر اور فوجیوں کو کھو دیا ہے-

یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے پانچ ماہ سے جاری اپنی وحشیانہ جارحیت اور نسل کشی کے دوران عورتوں اور بچوں سمیت تیس ہزار سے زائد بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کردیا لیکن یہ جارح حکومت اپنا کوئی بھی مقصد پورا نہیں کرسکی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.