غاصب صیہونی حکومت کے فوجی اڈے پر حزب اللہ لبنان کا حملہ

0 234

حزب اللہ لبنان نے ڈرون کے ذریعے غاصب صیہونی حکومت کے ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہےکہ فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں اور جنوبی لبنان کے علاقوں پر صیہونی حکومت کے حملوں کے جواب میں المطلہ کے علاقے میں غاصب فوجیوں کے اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنایاہے-

لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمت سے وفاداری دھڑے کے رکن علی فیاض نے اس بارے میں کہا کہ لبنانی مزاحمت نے اپنی طاقت کا صرف پانچ فیصد حصہ  صیہونی دشمن کا مقابلہ کرنے میں استعمال کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ حزب اللہ لبنان نے غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے آغاز سے ہی مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجی اور اسٹریٹیجک اہداف پر حملے شروع کردیئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.