شیخ ہادی حسین ناصری نے کراچی میں آیت اللہ یعقوبی کے دفتر کا افتتاح کر دیا

0 276

کراچی شہر میں مزارِ قائد کے قریب نمائندہ آیت اللہ العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) وسربراہ شوری علماء جعفریہ پاکستان علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے دفتر کا افتتاح کیا جس میں علمائے کرام اور مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

نمائندہ آیت اللہ العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) وسربراہ شوری علماء جعفریہ پاکستان علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے اس موقع پر کہا ہے کہ ہمارا مقصد کراچی کے شہریوں، عوام،مومنین اور مدارس کی خدمت کرنا ہے اس حوالے سے جتنا بھی ممکن ہو سکا فلاحی کاموں کو ترجیح دی جائیگی،ہماری خدمات پیش نمازوں ، مدارس کے حوالے سے ہوں گی جبکہ غریبوں اور مسکینوں کی بھرپور مدد کو یقینی بنایا جائے گا اور شہر کے امن کے حوالے سے بھی بھرپور رول ادا کرینگے۔

شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا کہ آیت اللہ شیخ محمد الیعقوبی زہد و تقویٰ اور پرہیزگاری میں اعلیٰ مقام رکھتےہیں اُن کے پاس حوزہ علمیہ نجف اشرف کے طلباء اور علماء کثیر تعداد میں شریک ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دفترآیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی نے جس طرح انسانی فلاح و بہبود کا بیڑا اُٹھا رکھا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں پہلے بھی ہم آئمہ جمعہ والجماعت، مدارس اور مومنین کی خدمت میں پیش پیش رہے ہیں انشاء اللہ کراچی میں بھی وہ تسلسل جاری رکھیں گے انہوں نے کہا ہم نے ہمیشہ بلا امتیاز علمائے امامیہ کی خدمت کی اور کسی کو بھی کسی قسم کی تفریق نہیں ڈالنے دی آئندہ بھی تمام تر اختلافات سے بالا تر ہو کر کام کرینگے ۔

انہوں نے کہاکہ دفتر آیت اللہ شیخ محمد الیعقوبی پہلے سے تحقیق، خدمت،میڈیا، کتابوں کی اشاعت اور دیگر علمی و ادبی خدمات سرانجام دے رہا ہے اور انشاء اللہ اس حوالے سے کراچی کے علماء کی مشاورت سے مزید بھرپور اقدامات اُٹھائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی معاشرہ میں علماء کا کردار ہمیشہ قابل تحسین رہا کیونکہ انہوں نے ہمیشہ معاشرہ کی اصلاح کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات اُٹھائے اور اس حوالے اُنہیں مرجعیت کی ہمیشہ سپورٹ حاصل رہی ۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی معاشرہ میں اطاعت رسولؐ و اہلبیتؑ کو اہمیت دی گئی اور آئمہ کے فرمودات کی روشنی میں علماء و مجتہدین نے لوگوں کیلئے دین اسلام کی سمجھ بوجھ میں آسانیاں پیدا کیں اور معاشرتی فلاح و بہبود میں اپنا رول ادا کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.