این اے 15 مانسہرہ کا فارم 49 جاری، نواز شریف کو شکست، گشتاسپ خان کامیاب قرار

0 219

مانسہرہ:ریٹرننگ افسر نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 کا فارم 49 جاری کردیا،جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار گشتاسپ خان نے شکست دی۔

ریٹرننگ افسران کے مطابق گشتاسپ خان نے ایک لاکھ5 ہزار 259 ووٹ حاصل کیے اور نوازشریف 80413 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ کا انتخابی نتیجہ چیلنج کیا تھا جب کہ انتخابی عذر داری کیس میں ان کی درخواست بھی مسترد کی تھی جس میں انہوں نے حلقے میں ری الیکشن کی استدعا کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.