فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں ایک اور صیہونی فوجی کمانڈر ہلاک
فلسطینی مجاہدین نے غزہ کی جنگ میں ایک اور صیہونی فوجی کمانڈر کو ہلاک کردیا ہے-
صیہونی میڈیا نے بھی غزہ جنگ میں ایک اور صیہونی فوجی کمانڈر کی ہلاکت کی خبر دی ہے – موصولہ خبروں کے مطابق غزہ کی جنگ میں فلسطینی مزاحمت کے ہاتھوں منگل کو یفتاح شاحار نام کا ایک اور صیہونی فوجی کمانڈر ہلاک کردیا گیا-
صیہونی فوجیوں نے غزہ میں اپنے دو اور فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے اور اعلان کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے یہ دو فوجی بھی ان تیس افراد میں شامل ہیں کہ جو زہریلے انفیکشن سے متاثر تھے۔