گوگل کا سائن ان پیج مختلف محسوس ہو رہا ہے؟

0 137

کیا گوگل یا جی میل کا سائن ان پیج مختلف محسوس ہو رہا ہے؟ تو ایسا صرف آپ کے ساتھ ہی نہیں ہو رہا بلکہ دیگر تمام صارفین کو بھی اس کا تجربہ ہونے والا ہے۔

گوگل کی جانب سے کئی ہفتوں سے اشارہ دیا جا رہا تھا کہ سائن ان پیج کو تبدیل کیا جا رہا ہے،اب اس تبدیلی کو صارفین کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

ویسے تو سائن ان پیج میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی اور تمام فنکشن بھی پہلے جیسے ہیں، مگر صارفین کو ضرور عجیب محسوس ہوگا کیونکہ لگ بھگ 10 سال سے سائن ان پیج میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

نئے پیج کے لیے میٹریل ڈیزائن استعمال کیا گیا ہے،سائن ان آپشن اب درمیان کی بجائے دائیں جانب منتقل کیا جا رہا ہے اور یہ پیج اسکرین کے سائز کے مطابق خودکار طور پر خود کو ایڈجسٹ کرے گا۔

کمپنی کے مطابق پرانے براؤزرز میں ہوسکتا ہے کہ نیا ڈیزائن نظر نہ آئے،یہ تبدیلی مستقل ہوگی اور پرانے سائن ان ڈیزائن پر منتقل ہونا ممکن نہیں ہوگا۔

سائن ان پیج میں تبدیلی کا عمل 21 فروری سے شروع ہوگیا ہے اور 4 مارچ 2024 تک اسے مکمل کرلیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.