پی ایس ایل ،کراچی کنگز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ کل کھیلا جائے گا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں جمعرات کو ایک میچ کا فیصلہ ہوگا جس میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی ، یہ میچ شام سات بجے نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں شروع ہو گا ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کے زیر اہتمام پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
نیشنل کرکٹ سٹیڈیم،کراچی میں (کل) بروز جمعرات کو لیگ کا 16واں میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ کراچی کنگز کی ٹیم تین میچ کھیل چکی ہے جس میں سے اس کو دو میں فتح حاصل ہوئی ہے اور وہ چار پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔
کراچی کنگز کو مایہ ناز بلے باز شان مسعود لیڈ کر رہے ہیں،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم بھی چار میچ کھیل چکی ہے جن میں اس کو تین میچز میں فتح حاصل ہوئی ہے اور وہ 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ریلی روسو لیڈ کر یں گے۔ پی ایس ایل کا فائنل میچ 18 مارچ کو نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا۔