گوادر میں بارش سے تباہی، شہباز شریف کی پارٹی کارکنان کو متاثرین کی مدد کی ہدایت

0 108

گوادر میں مسلسل 16 گھنٹے کی بارش نے ہر چیز کو تباہ کرکے رکھ دیا جس پر نامزد وزیراعظم شہبازشریف نے تشویش کا اظہار کیا ہے،
168.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ بارش کے باعث شہر کو بجلی کی فراہمی معطل اور کئی علاقوں میں موبائل نیٹ ورک بند ہوگئے۔

ادھر جیوانی کی حالت بھی انتہائی مخدوش ہے جہاں سیلابی صورتحال سے 3 برساتی بند ٹوٹ گئے اور کئی مکانات اور چاردیواریاں گرگئیں۔

نامزد وزیراعظم شہباز شریف نے بارش سے ہونے والی تباہی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین سے ہمدردی ہے، مشکل کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) بلوچستان کےکارکنان کو متاثرین کی فوری امداد کرنے کی ہدایت کی جب کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی پارٹی کارکنوں کو مصیبت میں پھنسے گوادر کے شہریوں کی مدد کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہیں، رابطہ سڑکیں زیرآب آنے سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے آج بھی گوادر سمیت بلوچستان کے 14 اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.