امریکی فضائیہ کے جوان کی موت کی ذمہ دار بائيڈن انتظامیہ ہے: حماس

0 151

 

فلسطین کی تحریک حماس نے امریکی فضائیہ کے ایک جوان کی خود سوزی اور موت کا ذمہ دار بائیڈن انتظامیہ کو قرار دیا ہے

 

فلسطین کی تحریک حماس نے امریکی فصائیہ کے فوجی اہلکار کی جانب سے غزہ میں صیہونی جرائم اور فلسطینیوں کی جاری نسل کشی کے خلاف احتجاج کے طور پر خود سوزی کے اقدام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فضائیہ کے جوان کی خود سوزی اور موت کی ذمہ دار بائیڈن انتظامیہ ہے۔

 

فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ خود سوزی کا یہ واقعہ جو بوشنل کی موت پر ختم ہوا، نہتھے فلسطینی عوام کی نسل کشی میں شمولیت سے متعلق امریکی موقف پر امریکی عوام میں بڑھتی ہوئی برہمی کا مظہر ہے۔

 

فلسطین کی تحریک حماس نے ہلاک ہونے والے امریکی فوجی بوشنل کے اہل خانہ اور اس کے دوستوں کو تعزیت پیش کرتے ہوئے خود سوزی کے اس کے اقدام کو انسانی اقدار کے دفاع اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت سے تعبیر کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.