خیبر پختونخوا: اسکول اوقات کے دوران کلاس رومز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی

0 136

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے اسکول کے اوقات کار کے دوران کلاس رومز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔

ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو مراسلہ بھیج دیا جس میں انہیں کہا گیا ہے کہ تمام اسکول سربراہان کو ہدایات جاری کی جائیں کہ کلاس رومز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہےکہ اسکول سربراہ صبح کے وقت تمام اسٹاف سے موبائل فون جمع کرے گا اور ایمرجنسی پر عملہ لینڈ لائن نمبر پر رابطہ کرسکے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.