بجلی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی گزشتہ مالی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری

0 75

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی گزشتہ مالی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔

نیپرا رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے لائن لاسز اور کم وصولی کی مد میں 403 ارب روپے کا نقصان کیا جس میں بجلی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے 166 ارب روپے کے لائن لاسز کی مد میں نقصان کیا جب کہ 236 ارب روپے کی کم وصولیوں کی مد میں قومی خزانے کو نقصان ہوا۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2022-23 میں ڈسکوز کے نقصانات 16.68فیصد رہے، نیپرا نے زیادہ سے زیادہ 12.21فیصد تک نقصان کی اجازت دی ہوئی ہے اور کمپنیاں پاور سیکٹر اصلاحات کے اہداف حاصل کرنے میں بھی ناکام رہیں۔

رپورٹ کے مطابق بجلی تقسیم کمپنیوں کی نجکاری، انتظامی کنٹرول اور نجی تحویل میں دینے، صوبوں کے حوالے کرنے سمیت تمام ممکنہ پہلوؤں پر جائزہ لیا جائے۔

رپورٹ میں بڑی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو چھوٹی کمپنیوں میں تقسیم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے جب کہ مالی سال 2022-23 میں بجلی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں کرنٹ لگنے کے واقعات سے 161 اموات ہوئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.