صیہونیوں کی متعدد چھاؤنیوں پر حزب اللہ کا بڑا حملہ

0 219

حزب اللہ لبنان نے بتایا کہ صیہونی فوجیوں کو "البغدادی” ملٹری بیرک اور اس کے اطراف میں نشانہ بنایا گیا ، اسرائیل کی البغدادی چھاؤنی پر دقیق میزائل حملہ کیا ۔

حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ پٹی میں ثابت قدم فلسطینی عوام اور اس کی عظیم مزاحمت کی حمایت میں، پیر کی صبح 3 بج کر 10 منٹ پر صیہونی فوجیوں کو البغدادی کے ٹھکانے اور اس کے اطراف کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

اس بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ میزائل نے انتہائی درستگی کے ساتھ اور براہ راست ہدف کو نشانہ بنایا۔

حزب اللہ لبنان نے 8 اکتوبر کو صیہونی دشمن کا مقابلہ شروع کیا اور غزہ میں طوفان الاقصی آپریشن شروع ہونے کے صرف ایک دن بعد ہی غاصب صیہونی حکومت کے ٹھکانوں کو راکٹوں اور مناسب ہتھیاروں سے بارہا نشانہ بنایا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.