کوئٹہ میں چارجماعتی اتحاد نے ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا ختم کر دیا

0 101

کوئٹہ میں ڈپٹی کمشنر کے آفس کے باہر چارجماعتی اتحاد کی جانب سے گزشتہ دو ہفتوں سے زائد عرصے تک جاری دھرنا ختم کردیا گیا۔

حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کےخلاف بی این پی، پی کے میپ، نیشنل پارٹی اورایچ ڈی پی کا دھرنا 17 روز سے جاری تھا۔

کوئٹہ میں چارجماعتی اتحاد کے احتجاجی کیمپ میں اتحادمیں شامل چاروں جماعتوں کے محض چند کارکن موجود تھے تاہم احتجاجی کیمپ کے باعث ڈی سی آفس کے سامنے انسکمب روڈ ٹریفک کیلئے بند کیا گیا تھا۔

انسکمب روڈ بند ہونے سے لیاقت پارک اور فیاض سنبل چوک سے سول اسپتال جانے والے راستے بھی بند تھے، سڑکیں بند ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ انتخابات کے نتائج فارم 45 کے مطابق تیار کئے جائیں اور ان کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے بصورت دیگر وہ احتجاجی تحریک کو وسعت دیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.