دنیا کے مختلف ملکوں میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے

0 206

غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور صیہونی جرائم کی مذمت نیز فلسطینیوں کی حمایت میں دنیا کے مختلف ملکوں کے مختلف شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

فلسطینیوں کی حمایت اور ان سے اظہار ہمدردی کے سلسلے میں جرمنی، فرانس، اٹلی اور ہالینڈ کے مختلف شہروں میں مظاہرے کئے گئے جہاں مظاہروں میں غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور صیہونی جرائم کی مذمت نیز فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔

مظاہرین نے غزہ میں ‌فوری طور پر جنگ بند کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ اردن میں کئے جانے والے مظاہرے کے شرکا نے امان میں صیہونی حکومت کے سفارت خانے کے سامنے اجتماع بھی کیا۔

مظلوم فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم پر عالمی سطح پر ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے اور دنیا کے مختلف ملکوں کے عوام، مختلف ملکوں کی حکومتوں اور بین الاقوامی اداروں نے فلسطینیوں کی حمایت اور ان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.