غزہ میں جنگ بندی سے متعلق قطر میں مذاکرات

0 165

صیہونی ذرائع نے خبردی ہے کہ غزہ میں قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں مذاکرات کے لئے صیہونی وفد قطر روانہ ہورہا ہے۔

شاباک اور موساد کے ارکان پر مشتمل صیہونیوں کا ایک وفد پیر کو قطر پہنچ رہا ہے جہاں وہ قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں قطر کے سہولت کاروں سے بات چیت کرے گا۔

دوحہ مذاکرات میں قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں بات چیت کے علاوہ فائر بندی کے ممکنہ سمجھوتے پر بھی گفتگو ہوگی۔ اس گفتگو میں فلسطینیوں کی غزہ واپسی کے مسئلے پر تبادلہ خيال کیا جائے گا۔

دریں اثنا وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر نے میڈیاسے گفتگو میں صیہونی قیدیوں کی آزادی کے عوض غزہ میں عارضی جنگ بندی کے سمجھوتے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں مذاکرات کا عمل جاری ہے۔

جیک سالیوان نے کہا کہ قطر اور مصر کو اس بارے میں حماس کے ساتھ گفتگو جاری رکھنا ہو گی اور قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ حماس کے اختیار میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ایک دن اس سلسلے میں حتمی سمجھوتہ طے پا جائےگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.