پیپلزپارٹی کے امیدوار مرادعلی شاہ اور متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار علی خورشیدی ہیں۔
کراچی: سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب کل ہوگا جبکہ قائد ایوان کےلیے کاغذات نامزدگی آج جمع ہونگے۔
سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کےامیدوار پیپلزپارٹی کےمرادعلی شاہ اور متحدہ قومی موومنٹ ایم کیو ایم کے امیدوار علی خورشیدی ہیں،علی خورشیدی دوسری مرتبہ سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں،وہ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کےپارلیمانی لیڈر بھی رہ چکے ہیں۔