برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ استورکی سڑکیں بحال کردی گئیں
ذرائع کے مطابق برفانی تودے گرنے سے گریس، شونٹھر، سرگن اور لوات بالا کی متاثرہ سڑکیں بدستور بند ہیں البتہ ریسکیو اہلکار سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت کی بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں۔
ادھر وادی لیپہ میں دوبارہ برفباری شروع ہوگئی جبکہ مظفر آباد شہر اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی،محکمہ موسمیات کے مطابق پیر اور منگل کو مری اور گلیات سمیت ملحقہ علاقوں میں بھی شدید بارش اور برفباری کا امکان ہے۔