گورنر خیبرپختونخوا نے نگران وزیراعلیٰ کی بھیجی گئی سمری پردستخط کردیئے،گورنر نے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو دن 11 بجے طلب کیا ہے۔
اجلاس میں نومنتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے اور اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی نومنتخب اراکین سے حلف لیں گے۔
گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 28 فروری سہ پہر 3 بجے طلب کیا ہے ، نئی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔
بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلامیہ کے مطابق گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو طلب کرلیا ہے۔
اسمبلی کا اجلاس سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں اسپیکر نومنتخب اراکین اسمبلی سے حلف لیں گے۔