شیر افضل نے بیرسٹر گوہر کو گلے لگا لیا، اختلافات کی تردید کردی

0 80

پاکستان تحریک انصاف شیر افضل مروت بیرسٹر گوہر علی خان کے پاس پہنچ گئے اور ایک دوسرے کو گلے لگا لیا،بیرسٹر گوہر نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے آپسی اختلاف میں نہیں پڑنا۔

اس موقع پر ویڈیو بیان میں شیر افضل مروت نے کہاکہ میرے اور بیرسٹر گوہر کے درمیان مخالفت اور شوکاز کی باتیں ہورہی ہیں، بیرسٹر گوہر کے ساتھ میرا تعلق سالوں پرانا ہے۔

بیرسٹر گوہر کا بطور چیئرمین میں تائید کنندہ تھا، آج بیرسٹر گوہر کوگلے لگایا ہے، میں نے پوری قیادت کے بارے میں مؤقف دیا تھا اور بیرسٹر گوہر کی نااہلی کا لفظ نہیں کہا۔

پی ٹی آئی ورکرز کو بتانا چاہتا ہوں ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں، بیرسٹر گوہر آنے والے وقت میں بھی تحریک انصاف کے چیئرمین رہیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.