صیہونی فوج کے ہیڈکواٹر پر حزب اللہ کا شدید حملہ
صیہونی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حزب اللہ لبنان نے ایک اور دقیق حملہ کیا ہے۔
لبنان کی اسلامی مزاحمت نے تصاویر شائع کرتے ہوئے کہا کہ اس نے صیہونی فوج کے 769ویں مشرقی بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔
فارس نیوز کے مطابق حزب اللہ لبنان نے آج دوپہر کے وقت صیہونی فوج کے ایک ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنائے جانے کا ویڈیو جاری کیا ہے۔
لبنان کی اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کریات شمونہ بیس میں صیہونی فوج کی 769ویں مشرقی بریگیڈ کے کمانڈ ہیڈ کوارٹر کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔
اس ویڈیو میں بتائی گئی تاریخ کی بنیاد پر یہ آپریشن گزشتہ جمعرات کو کیا گیا۔
حزب اللہ نے گزشتہ چند دنوں میں صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر درجنوں حملوں کی اطلاع دی ہے۔
گزشتہ روز لبنانی مزاحمت نے کریات شمونہ کی علاقائی کونسل کے ہیڈ کوارٹر پر ڈرون حملے کی خبر دی تھی۔