پی ایس ایل9، اسلام آباد یونائیڈ کو بھی دھچکا لگ گیا

0 128

انگلش اوپنر ایلکس ہیلز پشاور زلمی کیخلاف میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے ،پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو بار کی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

فرنچائز کا کہنا ہے کہ انگلش اوپنر ایلکس ہیلز ذاتی مصروفیات کے باعث 26 فروری کو شیڈول پشاور زلمی کیخلاف میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

برطانوی کرکٹر ایلکس ہیلز کراچی میں شیڈول دوسرے مرحلے کے میچز کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

قبل ازیں گزشتہ روز ملتان سلطانز کے انگلش فاسٹ بولر اولی اسٹون کمر کے دائیں حصے میں انجری کے باعث رواں پی ایس ایل ایڈیشن سے باہر ہوگئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.