جیسمین پائولینی نے دبئی ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا لی
دبئی ٹینس چیمپئن شپ جیسمین پائولینی نے سورانہ کرسٹیا اور اینا کالنسکایا نے عالمی نمبر ایک ایگا شیوٹک کو شکست دے دی۔
ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام دبئی میں جاری ویمنز ٹینس چیمپئن کے پہلے سیمی فائنل میں اٹلی کی جیسمین پائولینی نے رومانیہ کی سورانہ کرسٹیا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-6 اور 6-7 سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی
ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں روس کی اینا کالنسکایا نے عالمی نمبر ایک پولینڈ کی ایگا شیوٹک کے خلاف سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے کامیابی حاصل کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔