نگران دور، حکومتی سیکیورٹیز پر قرض لینے کی شرح میں67 فیصد کمی

0 77

نگران حکومت نے سرکاری سیکیورٹیز پر سابق دور کے مقابلے میں67 فیصد کم قرضے لیے،سابق دور میں بیرونی قرضوں کا حجم 3 ارب ڈالر جبکہ نگران دور میں 0.3 ارب رہا

ترجمان وزارت خزانہ نے کہا کہ نگران حکومت نے بیشتر قرضہ اصل زراور سود سمیت قرضوں کی ادائیگی کیلیے لیا، اس دوران توجہ مالی استحکام پر رہی۔

نگران حکومت کو پالیسی ریٹ کی 22 فیصد شرح ملی،نگران حکومت نے قلیل مدت میں داخلی قرضوں کا پروفائل بہتر بنانے میں کامیابی حاصل کی، سابق دورمیں سرکاری سکیورٹیز پر قرضوں کا حجم 5831 ارب، نگران دورمیں1896ارب رہا۔

مالی خسارہ فنانس کرنے کیلیے قرضے طویل المدت ڈیٹ سکیورٹیزکی طرف موڑے، پالیسی ریٹ سے3تا 4 فیصد کم شرح پر قرضے لیے ، میچوریٹی کی اوسط مدت تین سال کی۔

ترجمان کے مطابق سابق دور میں انویسٹمنٹ بانڈز اور سکوک کے ذریعہ 2524 ارب لیے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.