اردن، بحرین اور یمن میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے

0 179

اردن ، بحرین اور یمن کے دسیوں ہزار لوگوں نے بڑے پیمانے پر مظاہرے کر کے غزہ میں فلسطینیوں کی حمایت اور یکجہتی کا اعلان کیا۔

اردن کے عوام نے غزہ فلسطینیوں سے ہمدردی و یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے واشنگٹن کی حمایت میں انجام پانے والی صیہونی حکومت کی جارحیتوں کی مذمت کی اور عمان میں امریکی سفارت خانے کی جانب مارچ کیا۔

بحرین کے عوام نے بھی بحرین کے الدراز علاقے میں بڑے پیمانے پر مظاہرہ کر کے غزہ کے عوام کی حمایت کا اعلان کیا۔ بحرینی مظاہرین نے ملت فلسطین اور ان کی استقامت کی حمایت پر تاکید کی۔

بحرینی عوام نے غزہ پٹی میں مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی اور منامہ میں صیہونی حکومت کا سفارت خانہ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

درایں اثنا یمن کے شہر صعدہ کے عوام نے بھی بڑے پیمانے پر مظاہرہ کر کے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم روکنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے یمن کے رہنماؤں نے امریکہ و برطانیہ کو یمن کا دشمن قرار دیے جانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.