رفح پر حملہ، صیہونی حکومت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دے گا: صیہونی ریٹائرڈ جنرل

0 212

مظلوم فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

صیہونی حکومت کی ریزرو فوج کے ایک ریٹائرڈ جنرل اسحاق بریک نے خبردار کیا ہے کہ رفح پر حملہ ، صیہونی حکومت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دے گا۔

دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے کم سے کم تین فلسطینیوں کو شہید اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا۔

شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے آج غرب اردن کے کئی دیہاتوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں مجاہدین کے ساتھ ان کی جھڑپیں ہوئیں۔

رپورٹ کےمطابق صیہونیوں نے شہر جنین میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سترہ سالہ سعید رائد جرادات اور یاسر مصطفی شہید ہوگئےاس حملے میں پندرہ فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہيں ۔

صیہونی فوجیوں نے اسی طرح شمالی شہر جنین میں حلبون ، عرانہ ، عربونہ ، قفونہ اور دیرغزالہ دیہاتوں پر بھی یلغار کی۔ اس حملے میں بھی کم سے ایک فلسطینی کی شہادت کی خبر ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.