مقبوضہ جولان میں صیہونی فوجی اڈے پر حزب اللہ لبنان کا حملہ
المیادین کی رپورٹ کے مطابق صیہونی میڈیانے کچھ دیر پہلے جولان کی پہاڑیوں پر میزائل داغے جانے کے نتیجے میں سائرن کی آواز سنے جانے کی خبر دی ہے۔
حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس گروہ کے مجاہدین نے معالیہ گولان نامی اسرائیلی فوجی چھاؤنی پر متعدد میزائل فائر کئے ہیں۔
مقبوضہ سرزمینوں پر کل جمعرات اور آج جمعے کے روز حزب اللہ لبنان کا یہ بارہواں میزائل حملہ ہے۔