نیمہ شعبان کا شمار افضل ترین راتوں میں ہوتا ہے،آیت اللہ یعقوبی

0 322

مرجع عالی قدرآیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا ہے15 شعبان معظم قائم آلِ محمد امام مہدی علیہ السلام کی ولادت کا دن ہے، اسی 15 شعبان معظم کی شب کو نیمہ شعبان بھی کہا جاتا ہے اور اس شب کا شمار شب قدر کے بعد افضل ترین راتوں میں ہوتا ہے۔

آیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا کہ تمام مومنین کو اس شب کو شب بیداری کرتے ہوئے تمام رات عبادات الہیہ میں مشغول رہنا چاہیے اور امام زمانہ علیہ السلام کے ظہور کیلئے بھرپور دُعائیں کرنی چاہیں۔

آیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا کہ امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ جب امام محمد باقرؑ سے نیمہ شعبان کی رات کی فضیلت کے بارے میں پوچھا گیا تو فرمایا: یہ رات شب قدر کے علاوہ تمام راتوں سے افضل ہے۔ پس اس رات قرب الٰہی کے حصول کرنے کی کوشش کرنا چاہیئے۔ اسی نیمہ شعبان میں خدا تعالیٰ اپنے بندوں پر فضل و کرم فرماتا ہے اور ان کے گناہ معاف کرتا ہے حق تعالیٰ نے اپنی ذاتِ مقدس کی قسم کھائی ہے کہ اس رات وہ کسی سائل کو خالی نہ لوٹائے گا سوائے اس کے جو معصیت و نافرمانی سے متعلق سوال کرے۔ خدا نے یہ رات ہمارے لیے خاص کی ہے۔

آیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا کہ مومنین یہ رات توبہ و استغفار میں گزاریں اور اپنی عبادات کے دوران نہتے فلسطینیوں کو اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.